بین الاقوامی

  • بین الاقوامی
  • Sep 09, 2018

شام: اِدلب صوبے میں روس اور شام کے جنگی طیاروں کے حملے

شام کے صوبے اِدلب میں روس اور شام کے جنگی طیاروں کے حملوں چار افردا ہلاک اور پانچ زخمی ہوئے ہیں جبکہ شمال مشرقی شہر" قامیشلی"میں شامی فوج اور کُرد ملیشیا کے درمیان جھڑپوں میں اٹھارہ افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
شام کی انسانی حقوق کی تنظیم کے مطابق روس اور شام کے جنگی طیاروں نے ادلب میں باغیوں اور شدت پسندوں کے ایک درجن اہداف کو نشانہ بنایا۔ یہ حملےایران، روس اور ترکی کے صدور کی تہران میں ہونے والی ملاقات کے ایک روز بعد شروع کی گئی ہے۔
دوسری جانب شمال مشرقی شہر" قامیشلی"میں فوج اور کُرد ملیشیا کے درمیان شدیدجھڑپیں ہوئیں۔ کُرد ملیشیا نےاٹھارہ فوجیوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔لڑائی میں سات کُرد جنگجوبھی مارے گئے ہیں۔