کرکٹ

  • کرکٹ
  • Sep 09, 2018

ایشیا کپ ،قومی کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ حتمی مراحل میں داخل

ایشیا کپ کے لئے قومی کرکٹ کی تیاریاں حتمی مراحل میں داخل ہوگئی ہیں۔ قذافی سٹیڈیم لاہوردس ستمبر تک جاری رہنے والی مشقوں میں کوچنگ سٹاف کی زیرنگرانی دو مختلف سیشنز میں کھلاڑیوں کی بیٹنگ،فیلڈنگ اور باؤلنگ پر خاص محنت کی جارہی ہے ۔
ایشیا کپ پندرہ سے اٹھائیس ستمبر سے متحدہ عرب امارات میں کھیلا جائے گا،جس میں چھ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جنہیں دو گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔ گروپ اے میں پاکستان ، بھارت اور ہانگ کانگ جبکہ گروپ بی میں سری لنکا، افغانستان اور بنگلہ دیش شامل ہیں۔پاکستان اپنا پہلا میچ ہانگ کے خلاف سولہ ستمبر کوکھیلےگا جبکہ بھارت کے خلاف میچ انیس ستمبر کو کھیلا جائے گا۔