قومی

  • قومی
  • Sep 09, 2018

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا ٹویٹر پیغام

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے اپنی پہلی تنخواہ وزیراعظم عمران خان اور سپریم کورٹ کے دیامر بھاشہ ڈیم فند میں عطیہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے اپنے ٹویٹر پیغام میں تمام پاکستانیوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے بچوں کے مستقبل کو بچانے کے لیے اس کار خیر میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔انہوں نے کہا کہ پانی اللہ تعالی کی طرف سے عطا کردہ ایک عظیم نعمت ہے۔من حیث القوم ہمیں اس نعمت کے ذخیر ے کے لیے اقدامات کرنا ہونگے۔اسد قیصر نے کہا کہ پانی انسانی زندگی کی بنیادی ضرورت ہے ہمیں اس کی اہمیت کی قدر کرنی چاہیے۔