قومی

  • قومی
  • Sep 09, 2018

وزیر اعلیٰ پنجاب سے رکن قومی اسمبلی غلام بی بی بھروانہ کی ملاقات

پنجاب کے وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ صوبے کے پسماندہ علاقوں کی ترقی اولین ترجیح ہے ۔ وسائل پر صرف عوام کا حق ہے اور یہ حق عوام کو واپس کرنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔
یہ بات انہوں نے رکن قومی اسمبلی غلام بی بی بھروانہ سے ملاقات کے دوران کہی ۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے سو روزہ ایجنڈے پر عمل درآمد کیلئے تیزی سے کام کررہے ہیں ۔روزانہ ایجنڈے کے تحت کئے جانے والے اقدامات پر پیش رفت کی باقاعدگی سے مانیٹرنگ کی جائے گی ۔انہوں نے کہا کہ ہمارا کام نئے پاکستان اور تبدیلی کو عملی شکل دے کر اور وزیراعظم عمران خا ن سے جو امیدیں عوام کو ہیں اسے پورا کریں گے۔