ٹاپ سٹوری

  • ٹاپ سٹوری
  • Sep 10, 2018

اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس

اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس وزیر خزانہ اسد عمر کی صدارت میں اسلام آباد ہوا۔
اجلاس میں ملک میں کھاد کی طلب و رسد، درآمداور پیداواری یونٹس کو گیس کی سپلائی کے حوالے سے امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں گیس کی قیمتوں کے حوالے سے معاملات بھی زیر غور آئے۔
اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس کی تفصیلات میڈیا کوبتاتے ہوئے وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ کسانوں کو ریلیف فراہم کرنے کےلئے ایک لاکھ ٹن یوریا کھاد درآمد کی جائے گی ۔
انہوں نے کہا کہ اجلاس میں گیس کی قیمتوں پر بھی تفصیلی گفتگوہوئی ۔