قومی

  • قومی
  • Sep 10, 2018

اسلام آباد : وزیر خزانہ کی صدارت میں اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس

اقتصادی رابطہ کمیٹی نےکسانوں کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے ایک لاکھ ٹن یوریا درآمد کر نے کا فیصلہ ہے۔ ای سی سی کا اجلاس وزیر خزانہ اسد عمر کی صدارت میں اسلام آباد ہوا جس میں کھاد کی طلب و رسد، اور پیداواری یونٹس کو گیس کی سپلائی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں گیس کی قیمتوں کے معاملات بھی زیر غور آئے۔اقتصادی رابطہ کمیٹی نےمقامی سطح پر گیس سلنڈر کی قیمتوں میں کمی کے لیے صوبائی حکومتوں سے تعاون حاصل کرنے کا بھی فیصلہ کیا۔
میڈیا کو بریفنگ میں وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے کہا کہ درآمدی یوریا پر حکومت 960روپےفی بوری سبسڈی دے رہی ہے، انہوں نے کہا کہ غریب آدمی کو ریلیف کی فراہمی کے لیے نظام وضع کررہے ہیں۔۔ گیس کی قیمتوں کا معاملہ وزیر اعظم کے سامنے رکھا جائیگا۔