قومی

  • قومی
  • Sep 10, 2018

آرمی چیف کی چیف جسٹس میاں ثاقب نثار سے ملاقات

آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے چیف جسٹس میاں ثاقب نثارسے ملاقات کی اورانہیں ڈیمزفنڈ کیلئے پاک فوج کی جانب سے ایک ارب انسٹھ لاکھ روپے کا چیک دیا ۔ ڈی جی آئی ایس پی آرکے مطابق آرمی چیف نے اس موقع پر کہا کہ پاک فوج بطور ایک قومی ادارہ ملکی تعمیر و ترقی میں بھرپور حصہ لیتی رہے گی۔
سپریم کورٹ کے ترجمان کےمطابق ملاقات میں آرمی چیف نے چیف جسٹس کو ایک مراسلہ بھی دیا جس میں کہاگیا کہ پاک فوج ڈیمز کی تعمیر کے فیصلے کا خیر مقدم کرتی ہے ۔قومی مقصدکیلئے پاکستان آرمی کے افسران دو دن کی تنخواہ جبکہ جونیئرکمیشنڈافسران اور جوانوں نے ایک دن کی تنخواہ ڈیم فنڈ میں دی۔ خط کے مطابق آرمی ویلفیئر آرگنائزیشن بھی رضا کارانہ طور پر مہم میں حصہ ڈال رہی ہے ۔