قومی

  • قومی
  • Sep 10, 2018

پاکستان پر قرضوں سے متعلق وزیراعظم عمران خان کا ٹویٹ

وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ایک ایسا ملک جو سود کی ادائیگی کیلئے بھی اپنی آئندہ نسلوں پر بوجھ ڈالتے ہوئے قرض کا سہارا لیتا ہے۔وہ سرکاری اراضی اورعمارتوں کی شکل میں غیراستعمال شدہ سرمائے کے بڑے ڈھیر پر بیٹھا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغامات میں انہوں نے کہا کہ پنجاب،خیبر پختونخوا اور وفاق کی 90فیصدسرکاری اراضی اور آرام گاہوں کےہوشربااعدادوشمار میرے سامنے ہیں۔ وزیر اعظم نے کہا کہ وصول ہونے والے اعدادوشمار کے مطابق دیہی علاقے میں 34459کنال اراضی جبکہ شہری علاقے میں17035کنال سرکاری اراضی واقع ہے۔
عمران خان نے کہا کہ پاکستان 5 ارب روپے یومیہ سود ادا کرتا ہے جبکہ اسکی محض شہری اراضی اور اس پر قائم عماراتوں کے 90فیصدحصے کی قیمت 300ارب روپے سے زائد ہے۔