ٹاپ سٹوری

  • ٹاپ سٹوری
  • Sep 10, 2018

اسلام آباد : وزیراعظم سے چیئرمین واپڈا کی ملاقات

وزیراعظم عمران خان نے دیامر بھاشا اور مہمند ڈیمز کی جلد تکمیل پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ معاملے کی افادیت کے پیش نظر وہ منصوبے کی نگرانی اپنے ذمے لے سکتے ہیں۔ چیئرمین واپڈا سے ملاقات کے بعد اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کے حصے میں سالانہ ایک سو پینتالیس ملین ایکڑ فٹ پانی آتا ہے۔ پاکستان کو ملنے والے پانی کا 80 فیصد 3 ماہ جبکہ بقیہ 20 فیصد باقی 9 ماہ میں آتا ہے۔ انکا کہنا تھا کہ پاکستان میں پانی کے صرف 185 ذخائر ہیں جن میں محض دو ڈیم بڑے ہیں۔ ہمارے مقابلے میں بھارت کے پاس 5000 آبی ذخائر ہیں۔ چین میں چار ہزار بڑے ڈیمز سمیت مجموعی طور پر 84 ہزار آبی ذخائر موجود ہیں۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ہمیں پاکستان کو بڑھتے ہوئے آبی بحران سے محفوظ بنانا ہے۔