ٹینس

  • ٹینس
  • Sep 10, 2018

سربیا کے نواک جو کووچ نے یو ایس اوپن جیت لیا

سربیا کے’’ نواک جو کووچ ‘‘نے یو ایس اوپن ٹینس میں مردوں کا سنگلز ٹائیٹل جیت لیا ہے۔
نیو یارک میں کھیلے گئے فائنل میں نواک جوکووچ نے ارجنٹینا کے ’’ھوان۔ مارٹن ڈیل پوترو‘‘ کوشکست دی ۔
جوکووچ کی جیت کا سکور چھ تین، سات چھ اور چھ تین رہا۔
فائنل مقابلہ تین گھنٹے سولہ منٹ جاری رہا۔نواک جوکووچ کایہ چودہواں گرینڈسلیم جبکہ تیسرا یو ایس اوپن ٹائٹل ہے۔انہوں نے امریکہ کے ’’پیٹ سمپرس‘‘ کے چودہ گرینڈ سلم ٹائیٹلز کا ریکارڈ برابر کردیا ہے۔ یو ایس اوپن ٹینس پی ٹی وی سپورٹس پر براہ ٔ راست دکھایا گیا۔