کرکٹ

  • کرکٹ
  • Sep 10, 2018

انگلینڈ نے بھارت کو464 رنز کا ہدف دیا ہے

انگلینڈ نے بھارت کواوول کرکٹ ٹیسٹ جیتنے کیلئے چار سو چونسٹھ رنز کا ہدف دیا ہے۔
ٹیسٹ کے چوتھے دن انگلینڈ نے دوسری اننگز چار سو تئیس رنز آٹھ کھلاڑی آؤٹ پر ڈکلیئر کردی۔انگلینڈ کی اننگز کی خاص بات ایلسٹر کک اور ’’جو۔روٹ‘‘ کی سنچریاں تھیں۔
ایلسٹر کک نے ایک سو سنتالیس اور روٹ نے ایک سو پچیس رنز بنائے۔ بھارت کی جانب سے جدیجا اور وہاری نے تین تین وکٹیں حاصل کیں۔ پہلی اننگز میں انگلینڈ نے تین سو بتیس اور بھارت نے دو سو بانوے رنز بنائے تھے۔