کرکٹ

  • کرکٹ
  • Sep 10, 2018

الیسٹر کک دوسری اننگز میں سب سے زیادہ سنچریاں بنانے والے بلے باز

اپنا آخری ٹیسٹ کھیلنے والے انگلش بلے باز ایلسٹر کک دوسری اننگز میں سب سے زیادہ سنچریاں بنانے والے کھلاڑی بن گئے ہیں۔دوسری اننگز میں وہ مجموعی طور پر پندرہ سنچریاں بنا چکے ہیں۔
تنتیس سالہ کک ڈیبیو اور آخری ٹیسٹ میں سنچری بنانے والوں کی فہرست میں شامل ہوگئے ہیں۔اوول میں انگلینڈ اور بھارت کے درمیان کھیلے جانے والے آخری ٹیسٹ میچ کے چوتھے دن کک نے ایک سو سنتالیس رنز بنا کر ٹیسٹ کیرئر کی تنتیس ویں سنچری مکمل کی ۔آخری ٹیسٹ میچ میں وہ سنچری بنانے والے پینتیس ویں بیٹسمین بن گئے۔
کک ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والوں میں پانچویں نمبر پر ہیں اورٹیسٹ کرکٹ میں بارہ ہزار چار سو باہتر رنز بنا چکے ہیں۔ ایلسٹر کک مسلسل ایک سوانسٹھ ٹیسٹ میچز کھیل چکے ہیں جو کہ ایک ریکارڈ ہے۔