کرکٹ

  • کرکٹ
  • Sep 10, 2018

کراچی : سندھ کے شہزادے کرکٹ ٹورنامنٹ

پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز کراچی کنگز کے زیر اہتمام ’’سندھ کے شہزادے ‘‘کرکٹ ٹورنامنٹ کے دوسرے روزمیر پور خاص نے سکھر ٹیم کو تین وکٹوں سے ہرادیا۔ میچ پی ٹی وی سپورٹس پر براہ راست دکھایا گیا۔
نیا ناظم آباد کراچی میں کھیلے گئے میچ میں سکھرکی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بیس اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر ایک سو اڑتالیس رنز بنائے۔جواب میں میرپور خاص کی ٹیم نے ہدف آخری اوور میں سات وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔محمد سلمان ستتر رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ایونٹ کا فائنل 14ستمبر کو کھیلا جائے گا۔