بین الاقوامی

  • بین الاقوامی
  • Sep 10, 2018

فرانس : پیرس میں چاقو سے مسلح شخص نے سات افراد کو زخمی کردیا

فرانس کے دارالحکومت پیرس میں ایک شخص نے چاقو اور لوہے کے سریے سے حملہ کر کے سات افراد کو زخمی کر دیا ۔
پولیس کے مطابق زخمیوں میں چار کی حالت تشویشناک ہے۔حملہ آور کو گرفتار کر لیا گیا ہےاور اس کی شناخت افغانستان کے باشندے کے طور پر کی گئی ہے۔واقعے کو دہشت گردی کی کارروائی قرارنہیں دیا گیا۔ زخمیوں میں دو برطانوی سیاح بھی شامل ہیں۔