بین الاقوامی

  • بین الاقوامی
  • Sep 10, 2018

بھارت میں پٹرول ، ڈیزل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے خلاف "بھارت بند" احتجاج

بھارت میں پٹرول اور ڈیزل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے خلاف آج شدیداحتجاج کیا گیا۔
"بھارت بند" کے نام سے اس احتجاج میں کانگریس سمیت بائیس اپوزیشن جماعتیں حصہ لے رہی ہیں۔ کانگریس کے صدر راہول گاندھی نے وزیراعظم نریندر مودی کی حکومت کوپٹرول اور ڈیزل کے علاوہ اشیائے ضروریہ کی بڑھتی قیمتوں کا ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے "بھارت بند" منانے کا اعلان کیا ۔"بھارت بند"کے موقع پر مختلف شہروں میں احتجاجی مظاہرے کیے گئے۔بہار اور گجرات کی ریاستوں میں مظاہرین نے شاہراہوں اور ریل ٹریکس کو بلاک کردیا اورتوڑ پھوڑ کے دوران متعدد گاڑیوں کو نقصان پہنچایا جبکہ کرناٹک اور اڑیسہ ریاست میں تعلیمی ادارے بند رہے۔