قومی

  • قومی
  • Sep 11, 2018

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کی صدارت میں اجلاس

وزیراعظم عمران خان نےملک میں کھیلوں کے فروغ کیلئے ٹاسک فورس کے قیام کا حکم دیا ہے۔ٹاسک فورس کھیلوں کی کارکردگی میں بہتری اور ادارہ جاتی اصلاحات کیلئے تجاویز مرتب کرے گی۔
اسلام آباد میں بین الصوبائی رابطےکی وزارت سے متعلق اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ مختلف شعبوں میں نوجوانوں کی بھرپور شرکت کیلئے نیشنل انٹرن شپ پروگرام کو مزیدمضبوط بنایا جائے۔ بین الصوبائی رابطے کے سیکرٹری نے وزارت کی کارکردگی اور ذیلی محکموں سے متعلق شرکاءکوتفصیلی بریفنگ دی۔
وزیراعظم عمران خان نے ہدایت کی کہ فوری طورپر کھیل کے میدانوں میں توسیع اور انہیں بہتر بنانے کیلئے اقدامات کئےجائیں تاکہ ہمارے نوجوانوں کو اپنی صلاحیتیں منوانے اور کامیابی کے مواقع مل سکیں۔وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا، چیئر مین پی سی بی احسان مانی اور اعلی ٰحکام نے اجلاس میں شرکت کی۔