بین الاقوامی

  • بین الاقوامی
  • Sep 11, 2018

بھارت : مسافر بس گہری کھائی میں گرنے سے 55افراد ہلاک

بھارتی ریاست تلنگانہ میں مسافر بس گہری کھائی میں گرنے سے پچپن افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔
حادثہ جگتیال ضلع میں "شانیواراپت" گاؤں کے قریب پیش آیا۔ہلاک ہونے والوں میں بچے بھی شامل ہیں۔بس میں ستر افراد سوار تھے۔حادثے کے بعد امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئیں اور زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔