بین الاقوامی

  • بین الاقوامی
  • Sep 11, 2018

شمالی کوریا کے سربراہ کا ڈونلڈ ٹرمپ کو ملاقات کیلئے خط

شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان کا ڈونلڈ ٹرمپ کے نام خط۔۔۔!
وائٹ ہاؤس کی ترجمان سارہ سینڈرکے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو شمالی کوریا کے سربراہ کِم جونگ اُن کی جانب سے ایک خط موصول ہوا ہے جس میں امریکی صدر کے ساتھ ایک نئی ملاقات کی خواہش کا اظہار کیا گیا ہے۔ترجمان کے مطابق موصول ہونے والا خط اُس پیش رفت کی دلیل ہے جو دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات میں ہوئی ہے۔فوجی پریڈ میں شمالی کوریا کی جانب سے بین البر اعظمی بیلسٹک میزائلوں کی عدم نمائش جزیرہ نما کوریا کو جوہری ہتھیاروں سے پاک کرنے کے حوالے سے “نیک نیتی” کا ثبوت ہے۔