بین الاقوامی

  • بین الاقوامی
  • Sep 11, 2018

نائن الیون دہشت گردانہ حملے

امریکہ میں نائن الیون دہشت گردانہ حملوں کو سترہ برس بیت گئے۔
ان خوفناک حملوں میں تقریبا ََ تین ہزار لوگ ہلاک جبکہ چھ ہزار کے قریب زخمی ہوئے تھے ۔امریکہ میں ہر سال کی طرح اس بار بھی سانحہ کی یاد میں تقاریب کا انعقاد کیاجارہا ہے اور حادثے کے مقام پر شمعیں جلا کر ہلاک ہونے والوں کو خراج تحسین پیش کیاجائےگا ۔ ان حملوں سے نہ صرف امریکہ بلکہ دنیابھر میں خوف ہراس پھیل گیا اورامریکہ سمیت ترقی یافتہ ممالک کی سیکیورٹی پر سوالیہ سو ال اٹھنے لگے ۔امریکی کی جانب سے ان حملوں میں شدت پسند تنظیم القاعدہ کو مورد الزام ٹھہرایاگیا ۔ نائن الیون حملوں کے اثرات پوری دنیا پر رونما ہوئے۔حملوں کے بعد سے دہشتگردی کے خلاف شرو ع ہونے والی جنگ آج بھی جاری ہے ۔تجزیہ کاروں کے مطابق نہ صرف افغانستان ،پاکستان اور مشرق وسطی کے کئی ممالک اس سے براہ راست متاثرہوئے ہیں ۔ بلکہ دنیا میں ہونے والے کئی اہم واقعات بھی کسی نہ کسی حوالے سے اسی کا شاخسانہ ہیں ۔