بین الاقوامی

  • بین الاقوامی
  • Sep 11, 2018

افغان صوبہ ننگرہار میں دھماکہ : 32 افراد ہلاک ، 120زخمی

افغانستان کے صوبے ننگرہار میں خودکش دھماکے کے نتیجے میں بتیس افراد ہلاک اورسو سے زائد زخمی ہوگئے۔
صوبہ ننگرہار میں درجنوں افراد مقامی پولیس چیف کے خلاف احتجاج کر رہے تھے کہ اسی دوران زوردار دھماکہ ہوگیا اور احتجاج کرنے والوں میں بھگدڑ مچ گئی ۔دھماکے کیبعد بم ڈسپوزل سکواڈ اور پولیس نے جائے حادثہ پر پہنچ کر تمام علاقے کو گھیرے میں لے لیااورزخمیوں کو طبی امداد کیلئے مقامی ہسپتال داخل کرا دیا گیا