کرکٹ

  • کرکٹ
  • Sep 11, 2018

آسٹریلیا کا پاکستان کیخلاف 15 رکنی ٹیسٹ سکواڈکا اعلان ٹم پین ٹیم کی قیادت کریں گے

آسٹریلیا نے پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے پندرہ رکنی سکواڈ کا اعلان کردیا۔
مایہ ناز آل راؤنڈر گلین میکسویل ٹیم میں جگہ نہ بناسکے۔
پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دو ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کا آغاز سات اکتوبر سے ہوگا۔
ٹم پین ٹیم کی قیادت کریں گے جبکہ ایرون فنچ اور پیٹر سیڈل جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئے۔
مچل نیسر، برینڈن ڈوگیٹ، مارنس لیبس چینگ، ٹریوس ہیڈ اور ایرون فنچ کو پہلی بار ٹیسٹ ٹیم میں شامل کیا گیاہے۔
پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹیسٹ 7 سے 11 اکتوبر تک دبئی میں جبکہ دوسرا 16 سے 20 اکتوبر تک ابو ظہبی میں کھیلا جائے گا۔