کرکٹ

  • کرکٹ
  • Sep 11, 2018

ایشیا کپ میں شرکت کیلئے قومی ٹیم متحدہ عرب امارات پہنچ گئی

ایشیا کپ کرکٹ ٹورنا منٹ میں شرکت کیلئے قومی کرکٹ ٹیم متحدہ عرب امارات پہنچ گئی ہے۔
ایشیا کپ پندرہ ستمبر سے شروع ہوگا۔گروپ اے میں پاکستان ،بھارت اور ہانگ کانگ جبکہ گروپ بی میں بنگلہ دیش ،سری لنکا اور افغانستان کی ٹیمیں شامل ہیں۔پاکستان کا پہلا میچ سولہ ستمبر کو ہانگ کانگ سے ہوگا جبکہ پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں انیس ستمبر کو آمنے سامنے ہوں گی۔فائنل اٹھائیس ستمبر کو کھیلا جائے گا۔
ایونٹ کے موقع پر پی سی بی کی جانب سے قومی ٹیم کا آفیشل سانگ بھی ریلیز کر دیا گیا ہے