قومی

  • قومی
  • Sep 12, 2018

بیگم کلثوم نواز کی نمازِجنازہ جمعرات کو ریجنٹ پارک مسجد لندن میں اداکی جائےگی

سابق وزیراعظم محمد نوازشریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کی نمازِجنازہ جمعرات کو ریجنٹ پارک مسجدلندن میں اداکی جائےگی۔ میّت جمعرات کی شام پاکستان لائی جائے گی۔ بیگم کلثوم نواز گزشتہ روز لندن میں انتقال کرگئی تھیں ۔ کینسر کے مرض میں مبتلا کلثوم نواز لندن کے ہارلے سٹریٹ کلینک میں زیرِ علاج تھیں۔