فٹ بال

  • فٹ بال
  • Sep 12, 2018

ڈھاکہ:ساؤتھ ایشین فٹبال چیمپئن شپ

ساؤتھ ایشین فٹبال چیمپئن شپ کا فائنل مالدیپ اور بھارت کے درمیان پندرہ ستمبر کو کھیلا جائے گا۔
ڈھاکہ میں کھیلے گئے سیمی فائنل میں بھارت نے پاکستان کے خلاف ایک کے مقابلے میں تین گول سے کامیابی حاصل کی۔
پہلے ہاف میں دونوں ٹیموں کے درمیان مقابلہ بغیر کسی گول کے برابر رہا۔
دوسرے ہاف میں بھارت نے تین اور پاکستان نے ایک گول کیا۔پاکستان کی جانب سے واحد گول حسن بشیر نے کیا۔