موسم

  • موسم
  • Sep 12, 2018

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہیگا۔ تاہم راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور ڈویژن، اسلام آباد اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواوٰ ں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
آج نوکنڈی اور دالبندین چوالیس جبکہ سبی اور بھکر تینتالیس ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت کے ساتھ گرم ترین مقامات رہے ۔
آخر میں ملک کے مختلف شہروں میں ریکارڈ کئے گئے زیادہ سےز یادہ درجہ حرارت کی تفصیل ۔
اسلام آبادچونتیس ۔ لاہور چھتیس ۔ کراچی تیس ۔ پشاور اڑتیس ۔ کوئٹہ سینتیس ۔ گلگت چھتیس۔ مظفر آباد چونتیس ۔ مری تئیس۔ فیصل آباد سینتیس ۔ ملتان پینتیس۔ حیدر آباد چونتیس اور دیر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت چونتیس ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔