بین الاقوامی

  • بین الاقوامی
  • Sep 12, 2018

ایران،ترکی اور روس مل کرادلب کے مسئلے کا پرامن حل نکالیں

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریز نے خبردار کیا ہے کہ ادلب میں وسیع فوجی آپریشن بڑے پیمانے پر انسانی جانوں کے ضیاع اور خون خرابے کاباعثٖ بن سکتا ہے۔
اقوام متحدہ کے صدر دفتر میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے سیکرٹری جنرل نے کہا کہ شام کی سرزمین پہلے ہی خون میں ڈوبی ہوئی ہے جہاں مزید خون خرابے کی کوئی گنجائش نہیں ۔انتونیو گوتریز نے ایران، روس اور ترکی پر زور دیا کہ وہ مل کر ادلب کے معاملے کا کوئی پرامن حل تلاش کریں تاکہ خون خرابے سے بچا جاسکے۔ روس، ترکی اور ایران کے باہمی تعاون سے ادلب میں دہشت گرد تنظیموں سے نمٹنے اور شہریوں کی جانیں بچانے کے لیے مثبت حل نکالا جا سکتا ہے۔