بین الاقوامی

  • بین الاقوامی
  • Sep 12, 2018

امریکا کے ساحلی علاقوں میں سمندری طوفان فلورینس کا خطرہ

امریکا کی جنوب مشرقی ریاستوں کے ساحلی علاقوں میں سمندری طوفان فلورینس کا خطرہ ہے۔
سمندری طوفان فلورینس کل نارتھ اور ساؤتھ کیرولائنا کی ساحلی پٹی سے ٹکرائے گا، جس کے پیش نظر نارتھ کیرولائنا، ساؤتھ کیرولائنا، ورجینیا، میری لینڈ اور واشنگٹن میں ہنگامی صورتحال نافذ کردی گئی ہے۔نارتھ کیرولائنا میں دس لاکھ افراد کو نقل مکانی کے احکامات دے دیئے گئے ہیں اور ساحلی علاقوں میں موجود لوگوں نے محفوظ مقام پر نقل مکانی شروع بھی کردی ہے۔ماہرین موسمیات کے مطابق ساحلی پٹی سے ٹکرانے سے قبل طوفان کے راستے میں آنے والے علاقوں میں تیز ہوائیں چلنا شروع ہوجائیں گی ، کیٹگری فور کے اس طوفان کی وجہ سے دو سو بیس کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلیں گی جبکہ سمندر میں لہریں بلند ہونےکا بھی امکان ہے ۔