کرکٹ

  • کرکٹ
  • Sep 12, 2018

جیمز اینڈرسن ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ کے کامیاب ترین فاسٹ بولر

انگلینڈ کے فاسٹ بولر جیمز اینڈرسن ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ کے کامیاب ترین فاسٹ بولر بن گئے ہیں۔
اینڈرسن نے آسٹریلیا کے’’ گلین میگرا ‘‘کو پیچھے چھوڑ دیا، اینڈرسن ٹیسٹ کرکٹ میں پانچ سو چونسٹھ وکٹیں حاصل کرچکے ہیں۔
انگلش فاسٹ بولر نے بھارت کے خلاف آخری ٹیسٹ میچ میں بھارتی بلے باز محمد شامی کو آؤٹ کرکے یہ عالمی ریکارڈ اپنے نام کرنے کے ساتھ ساتھ اپنی ٹیم کو بھی فتح سے ہمکنار کرایا۔
سابق آسٹریلوی فاسٹ بولر گلین میگرا پانچ سو تریسٹھ وکٹیں حاصل کرکے اب دوسرے کامیاب فاسٹ بولر ہیں۔
چھتیس سالہ جیمز اینڈرسن نے 2003 میں لارڈز کے میدان پر ٹیسٹ ڈیبیو کیا اور اسی میچ میں اپنی پہلی ٹیسٹ وکٹ حاصل کی تھی۔
انگلینڈ نے بھارت کو پانچ ٹیسٹ میچز کی سیریز میں چار ایک سے شکست دی، بھارت کو سیریز کے صرف ایک ٹیسٹ میچ میں کامیابی مل سکی۔