کرکٹ

  • کرکٹ
  • Sep 13, 2018

ایشیا ء کپ کرکٹ ٹورنامنٹ

ایشیا ء کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کیلئے اوپنر امام الحق اور فیلڈنگ کوچ گرانٹ بریڈ برن نے پاکستانی سکواڈ جوائن کر لیا ہے۔
ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے گرانٹ بریڈ برن کو پاکستان ٹیم کی ’’ کٹ ‘‘ پیش کی۔
ایونٹ کا آغاز پندرہ ستمبر سے ہوگا اور میچز دبئی اور ابو ظبی میں کھیلے جائیں گے۔گروپ اے میں پاکستان ،بھارت اور ہانگ کانگ جبکہ گروپ بی میں بنگلہ دیش ،سری لنکا اور افغانستان کی ٹیمیں شامل ہیں۔پاکستان کا پہلا میچ سولہ ستمبر کو ہانگ کانگ سے ہوگا جبکہ پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں انیس ستمبر کو آمنے سامنے ہوں گی۔