قومی

  • قومی
  • Sep 12, 2018

آرمی برن ہال کالج ایبٹ آبادکے طلباء نےچیف جسٹس سے ملاقات کی

آرمی برن ہال کالج ایبٹ آبادکے طلباء نےچیف جسٹس میاں ثاقب نثارسے اسلام آباد میں ملاقات کی ۔ انہوں نےچیف جسٹس کودیامر بھاشا اور مہمند ڈیمز کی تعمیر کے لیے پانچ لاکھ روپے کا چیک پیش کیا ۔ طلباء نے ڈیمز کی تعمیر کے لیے پیسے اپنے جیب خرچ سے جمع کیے ۔
چیف جسٹس ثاقب نثار سے سیکرٹری قانون عبدالشکور پراچہ نے بھی ملاقات اورڈیمز فنڈ کے لیے 4لاکھ روپے کا چیک دیا ۔
سپریم کورٹ کی طرف سے قائم کیے گئے فنڈ ریزنگ اکاونٹ کی ویب سائٹ کے مطابق اب تک دو ارب اکانوے کروڑ چھیاسٹھ لاکھ سے زائد رقم جمع ہوچکی ہے