بین الاقوامی

  • بین الاقوامی
  • May 26, 2016

فرانس میں ملازمتوں کے قوانین میں اصلاحات سے متعلق متنازع بل کے خلاف احتجاج -

فرانس میں جوہری بجلی گھروں کے ملازمین بھی ملک بھر میں جاری ملازمتوں کے قوانین میں اصلاحات سے متعلق متنازع بل کے خلاف احتجاج میں شامل ہو گئے ہیں۔
فرانس کے انیس میں سے سولہ جوہری بجلی گھروں کے ملازمین نے ایک دن کے لئےہڑتال کے حق میں ووٹ دیا۔اس کے علاوہ سی جی ٹی یونین نے ملک بھر میں احتجاجی مظاہروں کی کال دے رکھی ہے۔ہڑتال اور بجلی گھروں کی بندش کے باعث فرانس میں تیل صاف کرنے والے آٹھ کارخانوں میں سے چھ متاثر ہوئے ہیں۔حکومت کا کہنا ہے کہ تیل صاف کرنے کے کارخانے بند ہونے سےاسے تیل کے سٹریٹیجک ذخائر کا استعمال کرنا پڑ رہا ہے۔مزدور یونین نےفرانس کی حکومت سے مطالبہ کیا ہےکہ گزشتہ ماہ پارلیمنٹ میں مزدوروں کے قوانین میں اصلاحات سے متعلق پیش کئےجانے والے بل کو واپس لیا جائے جبکہ حکومت کا مؤقف ہے کہ اصلاحات ملک میں بڑے پیمانے پر بیروزگاری کم کرنے کے لئےضروری ہیں۔