بین الاقوامی

  • بین الاقوامی
  • May 26, 2016

افغانستان: سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں۔61طالبان ہلاک

افغانستان کے مختلف علاقوں میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں اکسٹھ طالبان ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔جھڑپوں میں آٹھ افغان فوجی بھی جاں بحق ہوئے۔
افغان وزارت دفاع کے مطابق سکیورٹی فورسز کی بلخ، سرے پل ، بغلان، اُرزگان اور پکتیکا صوبوں کو عسکریت پسندوں سے خالی کرنے کی کارروائیاں جاری ہیں۔افغان سکیورٹی فورسز نے گزشتہ سال کے آغاز پر اتحادی افواج سے سکیورٹی کی مکمل ذمہ داری سنبھالی تھی۔