قومی

  • قومی
  • Dec 21, 2015

وزیر اعظم محمد نواز شریف نے بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں کے معیار،شفافیت اوران کی بروقت تکمیل کو یقینی بنانے کی ہدایت کی

وزیر اعظم محمد نواز شریف نے بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں کے معیار،شفافیت اوران کی بروقت تکمیل کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔اسلام آباد میں ایف ڈبلیو او کے ڈائریکٹر جنرل اور این ایچ اے کے چیئرمین سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ منصوبوں میں شفافیت کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔این ایچ اے اور ایف ڈبلیو او کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ملک میں بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں سے صنعت ترقی کرے گی اور روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔ایف ڈبلیو او کے ڈائریکٹر جنرل اور این ایچ اے کے چیئرمین نے وزیراعظم کو ملک میں بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں میں پیشرفت سے آگاہ کیا۔