بین الاقوامی

  • بین الاقوامی
  • May 26, 2016

جنوبی کوریا میں جنگوں کے خاتمے اور عالمی امن کے قیام کیلئے ایک بڑی ریلی کا اہتمام ۔

جنوبی کوریا کے دارلحکومت سیول میں جنگوں کے خاتمے اور عالمی امن کے قیام کیلئے ایک بڑی ریلی کا اہتمام کیا گیا۔ ریلی میں نہ صرف جنوبی کوریا کے تمام حصوں بلکہ دنیا کے کئی ملکوں سے تعلق رکھنے والے افراد خصوصاََ نوجوانوں نے شرکت کی۔ ریلی کے شرکاء نے رنگ برنگے بینرز اور کتبے اٹھارکھے تھے جن پر عالمی امن کے حق میں نعرے درج تھے۔ امن ریلی کے شرکاء سیول کے تاریخی اولمپک پارک میں اکھٹے ہوئے جہاں انھوں نے عالمی امن کے حق اور جنگوں کے خلاف مظاہرہ کیا۔ اس موقعے پر ریلی کی شرکاء نے دنیا میں جنگوں کے خاتمے کے عالمی قانون کے مسودے پر دستخط کئے۔