کرکٹ

  • کرکٹ
  • May 27, 2016

اگر دورۂ انگلینڈ کے لئے ٹیم کو ضرورت پڑی تو دستیاب ہوں گا : شاہدآفریدی-

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہدآفریدی نے کہا ہے کہ اگر دورۂ انگلینڈ کے لئے ٹیم کو ان کی ضرورت پڑی تو وہ دستیاب ہوں گے۔
برطانوی نشریاتی ادارے کو دیئے گئے انٹرویو میں شاہد آفریدی نے کہا کہ سلیکٹرز نوجوانوں کو موقع دینا چاہتے ہیں، اس لیے وہ ٹیم سے دور ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ یہ بہتر ہی ہے کہ سلیکشن کمیٹی انہیں ٹیم سے دور رکھے اور نوجوان کرکٹرز کی صلاحیتوں کو جانچے۔
شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ وہ اپنی توجہ کاؤنٹی کرکٹ پر مرکوز کرنے پر خوش ہیں لیکن اگر ملک کو ان کی ضرورت ہوئی تودستیاب ہوں گے۔
شاہد آفریدی ان دنوں کاؤنٹی کرکٹ کے لیے برطانیہ میں موجود ہیں۔