بین الاقوامی

  • بین الاقوامی
  • May 27, 2016

عالمی معیشت کو درپیش خطرات،دہشت گردی کا ملکر مقابلہ کرنا ہو گا

دنیا کے سات بڑے صنعتی ملکوں اور یورپی یونین کے رہنماؤں کے سربراہ اجلاس کے مشترکہ اعلامیے میں عالمی معیشت کو درپیش خطرات،دہشت گردی اور انتہاپسندی کا مل کی مقابلہ کرنےاوربرطانیہ کے یورپی یونین کا رکن رہنے پر زور دیا گیا ہے۔
جاپان کے ساحلی شہر "اِسے شیما" میں دو روز جاری رہنے والے اجلاس کے حتمی بیان میں خبردار کیا گیا ہے کہ برطانیہ کےیورپی یونین سےنکلنے سے بڑھتی ہوئی عالمی تجارت، سرمایہ کاری اور ملازمتوں کے رحجان کا رخ تبدیل ہو سکتا ہے۔ ۔اعلامیے میں کہا گیا کہ شدت پسندی اور دہشت گردی کا مل کر مقابلہ کرنا ہوگا ۔بیان میں مزید کہا گیا کہ طاقتور، قابل قبول اور متوازن پیداواری طریقہ کار حاصل کرنے کے لئےمعاشی پالیسی کو مستحکم بنا نا وقت کی ضرورت ہے۔