ٹاپ سٹوری

  • ٹاپ سٹوری
  • May 27, 2016

تمام شناختی کارڈوں کی تصدیق ہوگی ۔۔ چوہدری نثار

وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ تمام شناختی کارڈوں کی آئندہ چھ ماہ میں دوبارہ تصدیق ہوگی ۔ ہر شخص کے شناختی کارڈ کی تصدیق کی بجائے اڑھائی کروڑ خاندانوں کو فوکس کیا جائے گا۔اسلام آباد میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا کہ ملک کی عزت اور توقیر کا سودا کرنے والے سلاخوں کے پیچھے ہوں گے۔

ایک سوال پر چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ جعلی شناختی کارڈ رکھنے والوں کو دو ماہ کی مہلت دی جا رہی ہے۔

وزیرداخلہ نےمیڈیا ،عدلیہ، سول سوسائٹی اور عوام سے اپیل کی کہ پاکستان کی شہریت کو شفاف بنانے میں نادرا سمیت متعلقہ اداروں کے ساتھ تعاون کریں۔

چودھری نثار علی خان نے کہا کہ جن لوگوں کے شناختی کارڈز اور پاسپورٹ کی تحقیقات کی جارہی ہوں گی وہ بلاک نہیں ہوں گے ۔تحقیقات نوے فیصد مکمل ہونےکے بعد اگر کوئی بےضابطگی سامنے آئی تو شناختی کارڈز اور پاسپورٹ بلاک کئے جائیں گے۔وزیر داخلہ نے کہا کہ افغان مہاجرین کو دھکے دے کرنکالنا حکومت کی پالیسی نہیں تاہم افغانستان کے ساتھ بارڈرمینجمنٹ بہترکرنے کی کوشش کریں گے۔