کرکٹ

  • کرکٹ
  • May 28, 2016

نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے رواں برس پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے شیڈول کا اعلان کردیا۔

شیڈول کے مطابق پاکستان اورنیوزی لینڈ کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز نومبرسے کھیلی جائے گی۔ پہلا ٹیسٹ سترہ سے اکیس نومبر تک کرائسٹ چرچ میں جبکہ دوسرا ٹیسٹ پچیس سے انتیس نومبر تک ہیملٹن میں کھیلا جائے گا۔
دو ہزار سترہ اٹھارہ سیزن میں پاکستانی ٹیم تین ٹی ٹونٹی اور پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز کھیلنے کے لیے دوبارہ نیوزی لینڈ جائے گی۔