کرکٹ

  • کرکٹ
  • Jan 04, 2016

سڈنی ٹیسٹ؛ ویسٹ انڈیز نے آسٹریلیا کیخلاف 248 رنز بنا لئے

سڈنی: آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز کے مابین سیریز کے تیسرے اور آخری ٹیسٹ کا دوسرا روز بارش کی نظر ہوگیا۔ میچ کے دوسرے روز صرف 11.2 اوورز کا کھیل ممکن ہوسکا۔

تفصیلات کے مطابق سڈنی کرکٹ اسٹیڈیم میں شروع ہونے والے سیریز کے تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں منگل کو ویسٹ انڈیز ٹیم نے اپنی پہلی ادھوری اننگز 207 رنز 6 کھلاڑی آﺅٹ پر دوبارہ شروع کی تو دنیش رامدین 23 اور کریگ براتھویٹ 35 رنز پر کھیل رہے تھے۔ دوسرے روز براتھویٹ نے اپنے گزشتہ روز کے سکور میں 34 رنز کا اضافہ کیا۔

مسلسل بارش کے باعث میچ کے دوسرے روز صرف 11.2 اوورز کا کھیل ہی ممکن ہوسکا اور اس دوران میزبان ٹیم کو ایک فائدہ ہوا کے اس کے باﺅلرز نے ویسٹ انڈیز ٹیم کا ایک کھلاڑی آﺅٹ کردیا اور کارلوس براتھویٹ اپنی نصف سنچری مکمل کرنے کے بعد 69 رنز بناکر جیمز پیٹنسن کی گیند پر کلین بولڈ ہوگئے۔

ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے 7 وکٹوں کے نقصان پر 248 رنز بنالئے تھے۔ دنیش رامدین 30 رنز کے ساتھ ناٹ آﺅٹ تھے۔ آسٹریلیا کی طرف سے نیتھن لائن اور جیمز پیٹنسن نے 2،2 جبکہ ہازلےووڈ اور سٹیو اوکیف نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔