ٹینس

  • ٹینس
  • May 28, 2016

فرنچ اوپن: جوکووچ ، ناڈال اور سونگا تیسرے مرحلے میں پہنچ گئے

فرنچ اوپن ٹینس میں دفاعی چیمپین سٹان واورنکا اور برطانیہ کے اینڈی مرے چوتھے راونڈ میں پہنچ گئے۔
تھرڈ سیڈ سوئس سٹار’سٹان واورنکا ‘نے فرانس کے جیریمی چارڈی کیخلاف چھ چار، چھ تین اور سات پانچ سے کامیابی حاصل کی۔
واورنکا چوتھے راونڈ میں سربیا کے وکٹر ٹرویچکی کیخلاف میچ کھیلیں گے۔

برطانیہ کے اینڈی مرےنے کروشیا کے ’ایوو۔ لارلووچ‘ کو چھ ایک، چھ چار اور سات چھ سے ہر ا کر چوتھے راونڈ میں جگہ بنا لی۔میچ ایک گھنٹہ اور56منٹ جاری رہا۔چوتھے راونڈ میں اُن کا مقابلہ امریکہ کے ’جان آئزنر‘ یا روس کے’تیموریز۔گباش ویلی‘ سے ہوگا۔
***********
دوسرے راونڈ کے ایک میچ میں ’ جو ولفرائیڈ سونگا‘‘ نے قبرص کے ’’ مارکوس۔بغداتیس‘‘ کے خلاف سخت مقابلے کے بعد پانچ سیٹس پر مشتمل میچ میں کامیابی حاصل کی۔
سونگا کی جیت کا سکور چھ سات ، تین چھ، چھ تین ، چھ دو اور چھ دو رہا۔

خواتین کے مقابلوں میں دفاعی چیمپین امریکا کی’سرینا ولیمز‘ اور سربیا کی ’’ آنا۔ایوانووچ‘‘ نے تیسرے مرحلے کیلئے کوالیفائی کرلیا۔
’سرینا ولیمز‘ نے برازیل کی’تیلیانا۔پیریرا‘ کو باآسانی چھ دو اور چھ ایک سے ہرایا۔سرینا ولیمز‘ اگر کامیابی سے اپنے اعزاز کا دفاع کرتی ہیں تو وہ 1999میں جرمنی کی ’سٹیفی گراف‘ کا قائم کردہ22 گرینڈ سلیم ٹائیٹل جیتنے کا ریکارڈ برابر کردیں گی۔

’’آنا ۔ایوانووچ‘‘ نے جاپان کی ’’ کرومہ۔نارا‘‘ کے خلاف میچ سات پانچ اور چھ ایک سے جیت لیا۔