ٹینس

  • ٹینس
  • May 28, 2016

پیرس: رافا ئیل نڈال کلائی میں تکلیف کے باعث فرنچ اوپن سے دستبردار

نو مرتبہ کے فرنچ اوپن چیمپیئن رافائیل نڈال کلائی میں تکلیف کے سبب فرنچ اوپن سے دستبردار ہو گئے ہیں۔
نڈال نے تیسرے راونڈ کے میچ سے ایک دن قبل ٹورنامنٹ سے دستبردار ہونے کا اعلان کیا۔
کیریئر میں 14 گرینڈ سلیم جیتنے کا اعزاز رکھنے والے نڈال نے کہا کہ یہ ان کے لیے سال کا سب سے اہم ایونٹ تھا۔ انہوں نے کہا کہ انجری کے باعث اور ٹورنا منٹس میں بھی ان کی شرکت مشکوک ہوگئی ہے۔
کلائی میں تکلیف کے باعث نڈال نے انجیکشن لگا کر دوسرے راؤنڈ کے میچ میں شرکت کی جہاں انہوں نے اسٹریٹ سیٹس میں فتح اپنے نام کی تھی ۔ نڈال سے قبل 17 مرتبہ کے گرینڈ سلیم چیمپیئن راجر فیڈرر نے بھی کمر کے درد کے سبب ایونٹ سے دستبرداری کا اعلان کیاتھا۔