بین الاقوامی

  • بین الاقوامی
  • May 29, 2016

رومانیہ،پولینڈ میں امریکی میزائل دفاعی نظام کی تنصیب روس کیلئے خطرہ، روسی صدر

روس کے صدر ولادے میر پوٹن نے رومانیہ اور پولینڈ کو خبردار کیا ہے کہ اگر وہ امریکہ کے تعاون سے میزائل دفاعی نظام کی تنصیب سے باز نہ آیا تو وہ روسی میزائلوں کے نشانے پر ہونگے۔ ۔ایتھنزمیں یونان کے وزیراعظم کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس میں ولادے میر پوٹن نے واضح الفاظ میں کہا کہ رومانیہ اور پولینڈ میں امریکی میزائل دفاعی نظام کو روس اپنی سلامتی کے لئےخطرہ محسوس کرتا ہے ۔ تاہم امریکہ اور اس کے دونوں اتحادی ملک روس کی اس تنبیہ کو نظر انداز کرچکے ہیں ۔یونان کے وزیراعظم نے کہا کہ یورپی یونین کی جانب روس کے خلاف پابندیاں سود مند نہیں ہیں اور صورتحال کا حل مذاکرات سےہی ممکن ہے۔