ٹاپ سٹوری

  • ٹاپ سٹوری
  • May 29, 2016

وزیراعظم محمد نواز شریف اپنے معالجوں کی ہدایت پر لندن میں دل کا آپریشن کرائیں گے ۔

وزیراعظم آپریشن کے بعد ڈاکٹروں کے مشورے سے وطن واپس آئیں گے ۔
وزیراعظم اپنے پرنسپل سیکرٹری ، ملٹری سیکرٹری اور دیگر سٹاف کی معاونت سے لندن سے ملکی امور کی نگرانی کر رہے ہیں ۔ محمد نواز شریف کو معمول کے ملکی امور سے مسلسل آگاہ رکھا جا رہا ہے اور ان کی ہدایات بھی متعلقہ حکام تک پہنچائی جا رہی ہیں ۔وزیراعظم محمد نواز شریف وفاقی وزراء ، کابینہ ارکان اور دیگر حکام سے مسلسل رابطے میں ہیں ۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ ریاستی امور چلانے میں قطعا کوئی التواء یا تاخیر نہیں ہو رہی ۔
وزیراعظم محمد نواز شریف آپریشن کے بعد انتظامی سربراہ کی حیثیت سے اپنی ذمہ داریاں انجام دینا شروع کر دیں گے تاہم یہ فطری امر اور قابل فہم بات ہے کہ آپریشن کے دوران وزیراعظم اپنی سرگرمیاں جاری نہیں رکھ سکیں گے ۔
وزیراعظم کے علاج پر اٹھنے والے تمام اخراجات ان کے اہل خانہ خود ادا کر رہے ہیں ۔ محمد نوازشریف کےعلاج کے لئے قومی خزانے سے کوئی رقم استعمال نہیں کی گئی ۔