قومی

  • قومی
  • Jan 04, 2016

پرویزخٹک اقتصادی راہداری کومتنازعہ نہ بنائیں،ڈاکٹرعباداللہ

بشام : ممبر قومی اسمبلی ڈاکٹر عباد اللہ نے کہا ہے کہ اقتصادی راہداری منصوبہ ملک کی ترقی کا منصوبہ ہے، اسے متنازعہ نہیں بنانا چاہئے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفت گو میں ممبر قومی اسمبلی ڈاکٹر عباد اللہ کا کہنا تھا کہ اقتصادی راہداری کے حوالے سے پارلیمانی کمیٹی میں پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے اسد عمر اور شبلی فرازشامل ہیں، تاہم انہوں نے نہ تو کمیٹی اور نہ کمیٹی کے علاوہ کسی قسم کے تحفظات کا اظہار کیا ہے‘ اقتصادی راہداری منصوبے کی بدولت صوبے میں ترقی کا ایک نیا دور شروع ہوجائیگا۔

عباداﷲ نے کہا کہ پرویزخٹک اقتصادی راہداری سے کالاباغ ڈیم ایشو نہ بنائیں،یہ ملکی ترقی کامنصوبہ ہے اسے متنازعہ نہ بنائے ‘وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کو چاہئے کہ وہ اقتصادی راہ داری منصوبے کے حوالے سے کمیٹی میں شامل پی ٹی آئی ممبران سے بریفنگ لے لیں۔

انہوں نے کہاکہ حسن ابدال، حویلیاں ایکسپریس وے پر کام برق رفتاری سے جاری ہے، جب کہ حویلیاں سے مانسہرہ،مانسہرہ سے تھاہ کوٹ سے چائنا بارڈر تک اعلیٰ معیارکی شاہراہیں بنائے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سیاست اختلافات اپنی جگہ مگر ملک کی ترقی کے کاموں میں روڑے اٹکانہ یاپوائنٹ اسکورنگ کرناعوام کیساتھ زیادتی ہے۔