کرکٹ

  • کرکٹ
  • May 29, 2016

چیسٹرلی سٹریٹ:انگلینڈ بمقابلہ سری لنکا، دوسراٹیسٹ، تیسرا دن

چیسٹرلی سٹریٹ ٹیسٹ کے تیسرے دن سری لنکا نے اپنے کل کے اسکوراکیانوے رنز آٹھ کھلاڑی آوٹ پر اپنی پہلی اننگز آج دوبارہ شروع کی۔میچ پی ٹی وی سپورٹس پر براہ راست دکھا یا جارہا ہے۔اس سے پہلے انگلینڈ نے پہلی اننگز چار سو اٹھانوے رنز نو کھلاڑی آؤٹ پر ڈیکلئیر کر دی تھی جس میں معین علی کے شاندار155رنز ناٹ آوٹ بھی شامل ہیں۔سری لنکا کے کھلاڑی پہلے ٹیسٹ کی طرح اس مرتبہ بھی انگلش بولرز کے سامنے بے بس نظر آئے اور یکے بعد دیگرے اُس کی وکٹیں گرتیں رہیں۔سری لنکا کے آٹھ میں سے پانچ کھلاڑی’’ ڈبل فگرز ‘‘میں داخل ہوئے بغیر آوٹ ہوئے۔انگلینڈ کی طرف سے’’ووکس‘‘ اور’’ بروڈ‘‘ نے تین تین جبکہ’’اینڈرسن‘‘ نے دو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔