کرکٹ

  • کرکٹ
  • May 29, 2016

پاکستان کرکٹ بورڈ نے مدثر نذر کو کرکٹ کمیٹی کا چیئرمین مقررکردیا ہے۔

پی سی بی اعلامیے کے مطابق ایگزیکٹیو کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی کو ایچ آر کمیٹی کے چیئرمین کا اضافی عہدہ بھی دیا گیا ہے۔ یہ فیصلہ پی سی بی نے بورڈ آف گورنرز کی منظوری کے بعد کیا۔
کرکٹ کمیٹی، چئیرمین مدثر نذر کے علاوہ تین اراکین پر مشتمل ہو گی جن میں اقبال قاسم، ندیم خان اور عروج ممتاز شامل ہیں۔ انٹرنیشنل کرکٹ کے منیجر عدنان مظفر کو کمیٹی کا سیکرٹری بنایا گیا ہے۔
اعلامیے کے مطابق بورڈ آف گورنرز میں شامل منصور مسعود خان کو آڈٹ کمیٹی کا چیئرمین اور شکیل شیخ کو ڈومیسٹک افئیرز کمیٹی کا چئیرمین منتخب کیا گیا ہے۔