ٹینس

  • ٹینس
  • May 29, 2016

فرنچ اوپن ٹینس میں دفاعی چیمپئن سٹان واورنکا اور برطانیہ کے اینڈی مرے چوتھے راونڈ میں پہنچ گئے۔

عالمی نمبرچار سوٹزرلینڈ کے ’’سٹان واورنکا ‘‘نے فرانس کے ’’جیریمی چارڈی‘‘ کیخلاف چھ چار، چھ تین اور سات پانچ سے کامیابی حاصل کی۔

واورنکا چوتھے راؤنڈ میں سربیا کے ’’وکٹر ٹروچکی‘‘ کیخلاف میچ کھیلیں گے۔
برطانیہ کے اینڈی مرےنے کروشیا کے ’’ایوو۔ لارلووِچ‘‘ کو چھ ایک، چھ چار اور سات چھ سے ہر ا کر چوتھے راؤنڈ میں جگہ بنا لی۔مقابلہ ایک گھنٹہ اور چھپن منٹ جاری رہا۔چوتھے راؤنڈ میں اُن کا مقابلہ امریکہ کے ’’جان آئزنر‘ ‘ سے ہوگا۔

خواتین مقابلوں میں پولینڈ کی ’’ایگنیزکا۔ریڈوانسکا‘‘ نے جمہوریہ چیک کی ’’باربورا۔سٹرائیکووا‘‘ کو چھ دو ، سات چھ اور چھ دو سے شکست دی۔ چوتھے راؤنڈ میں ریڈوانسکا کا مقابلہ بلغاریہ کی ’’پِرونکووا‘‘ سے ہوگا۔