قومی

  • قومی
  • Jan 04, 2016

طلال چوہدری کا علامہ طاہر القادری کو بھرپور جواب


لاہور : طلال چوہدری نے پی اے ٹی سربراہ کے بیان پر شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ طاہر القادری حد میں رہیں، دھرنے کے راز کھولے تو منہ دکھانے کے قابل نہیں رہیں گے۔

علامہ طاہر القادری نے حکمرانوں کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن حکومت داعش کو ملک میں امپورٹ کررہی ہے، جس پر ن لیگ کے رہنماء طلال چوہدری نے بھرپور رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے علامہ صاحب کو دھرنے کے راز کھولنے کی دھمکی دے ڈالی۔