فٹ بال

  • فٹ بال
  • May 29, 2016

میلان:چیمپینز لیگ کا فائنل ریال میڈرڈ نے جیت لیا

ریال میڈرڈ نے یو۔اِیفا چیمپینز لیگ جیت لی۔دونوں سپینش کلبوں ’’ریال میڈرڈ‘‘اور’’اٹلیٹیکو۔میڈرڈ‘‘کے مابین میلان میں کھیلا گیا فائنل مقررہ وقت کے اختتام پر ایک ایک گول سے برابر تھا۔ریال کے ’سرگیو راموس‘نے15ویں منٹ میں گول کیا جسے ’اٹلیٹیکو‘ کے’یانک۔کاراسکو‘ نے کھیل ختم ہونے سے گیارہ منٹ پہلے گول کرکے برابر کیا۔اضافی وقت میں بھی فیصلہ نہ ہوسکا اور فائنل پنیلٹی ککس مرحلے میں داخل ہوگیا۔’اٹلیٹیکو‘ کے کھلاڑی’ہوان فران‘ نے اپنی کک ضائع کی جس کے بعد’ریال میڈرڈ‘ کے کھلاڑی’کرسچیانو رونالڈو‘ کی پنیلٹی کک فیصلہ کن ثا بت ہوئی اور’ریال میڈرڈ‘ پانچ تین سے جیت کر مجموعی طور پر گیارہویں مرتبہ چیمپین بن گیا۔