بین الاقوامی

  • بین الاقوامی
  • May 30, 2016

تہران:نومنتخب اراکین ملکی ترقی کےلیےفعال کردار اداکریں:خامنہ ای

ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے کہا ہے کہ قانون ساز اسمبلی کے نومنتخب ارکان ملکی ترقی اور اندرونی و بیرونی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے اپنا بھر پور کردار کریں۔
تہران میں نومنتخب ارکان پارلیمنٹ سے خطاب میں ایران کے سپریم لیڈر کا کہنا تھا کہ عوام نے انہیں ووٹ دے کر قانون ساز اسمبلی میں بھیجا ہے لہذا وہ عوام کے اعتماد پر پورا اتریں اور ایران کے خلاف ہونے والی سازشوں کا ڈٹ کا مقابلہ کریں ۔
رواں ماہ پارلیمنٹ کے انتخابات میں صدر حسن روحانی کےاصلاح پسند اور اعتدال پسند اتحادیوں نے بڑی کامیابی حاصل کی تھی۔